برطانوی اسلامی انجمن كا اسرائيلی حكام كے خلاف عدالتی كاروائی كا مطالبہ

IQNA

12:37 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1735043

برطانوی اسلامی انجمن كا اسرائيلی حكام كے خلاف عدالتی كاروائی كا مطالبہ

بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی اسلامی انجمن نے اسرائيلی حكام كو جنگی مجرم قرار ديا ہے اور مطالبہ كيا ہے كہ ہالينڈ میں موجود جنگی جرائم كی بين الاقوامی عدالت میں ان كے خلاف عدالتی كاروائی ہونی چاہیے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقطر كےروزنامہ " الشرق" كے حوالےسے رپورٹ دی ہے كہ برطانیہ كی اسلامی انجمن كے سربراہ " احمد الراوی" نے گزشتہ روز ايك بيانیے میں عالمی برادری اور حقوق بشر كی تنظيموں سےدرخواست كی ہے كہ وہ اسرائيلی حكام كے خلاف جنگی مجرم كے مقدمے كو سنجيدگی سےلیں۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اسرائيل نے غزہ پر حملوں كےدوران پوری دنيا كے سامنے فلسطينی بچوں ، عورتوں اور بےگناہ شہريوں كا قتل عام كر كے بين الاقوامی قوانين كی دہجياں اڑائی ہیں۔ انجمن اسلامی كے سربراہ نے آخر میں اسلامی ممالك كی طرف سے غزہ كے لوگوں كی حمايت اور امداد پر ان كا شكریہ ادا كيا اور عربی اور اسلامی ممالك سے درخواست كی كہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پيدا كر كے فلسطين كے مظلوم عوام كی زيادہ سے زيادہ امداد كریں۔
351989

نظرات بینندگان
captcha