قطر میں بين الاقوامی "اسلام اور ماحوليات" كانفرنس كا انعقاد

IQNA

قطر میں بين الاقوامی "اسلام اور ماحوليات" كانفرنس كا انعقاد

11:56 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742158
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں اسلام اور ماحوليات كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہوئی جس میں امريكہ كی جارج واشنگٹن يونيورسٹی میں اسلامی علوم كے استاد اور معروف ايرانی فلسفی سيد حسين نصر نےبھی شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقطری روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كانفرنس كا اہتمام امريكہ كی جارج واشنگٹن يونيورسٹی كے قطر میں بين الاقوامی تحقيقاتی مركز كی طرف سےكيا گيا جس میں مختلف ممالك كے متعدد فلسفی اور دانشور حضرات نے شركت كی۔ سيد حسين نصر نے اپنی تقرير میں كہا كہ خليج فارس معدنی ذخائر سے مالا مال ہے اور اس كی حفاظت خليج كےپڑوسی ممالك كا اولين فريضہ ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس وقت عالم اسلام كو درپيش سنگين مشكلات اور مسائل میں ايك مسئلہ بعض علماء اور دانشوروں كی یہ سوچ ہے كہ عالم اسلام كے مسائل كے حل كے لیے مغربی افكار سےمدد لی جائے۔ حسين نصر نے كہا كہ مسلمانوں كی مشكلات مسلمان مفكرين كے ذريعے سے حل ہونے چاہئیں كيونكہ وہ بہتر جانتے ہیں كہ ايك مسلمان فرد يا ملك كی اس مشكل كا بہتر حل كيا ہو سكتا ہے۔ اپنی گفتگو كے آخرمیں سيد حسين نصر نے كہا كہ مسلمان ممالك ماحول اور فطرتی حسن كی حفاظت كے لیے اسلام كے سنہری اصول و ضوابط سے استفادہ كر سكتے ہیں۔ سيد حسين نصر ايك ممتاز ايرانی فلسفی ہیں جو بہت سی كتابوں اور مقالوں كے مصنف بھی ہیں اور اس وقت امريكہ كی جارج واشنگٹن يونيورسٹی میں اسلامی علوم كی تدريس كے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
360180

نظرات بینندگان
captcha