كوالالمپور میں " مسلمان خواتين سے انصاف اور برابری" كےموضوع پر سيمينار

IQNA

كوالالمپور میں " مسلمان خواتين سے انصاف اور برابری" كےموضوع پر سيمينار

13:07 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742205
بين الاقوامی گروپ: ۱۳ فروری ۲۰۰۹ء كو ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں" مسلمان خواتين سے انصاف اور برابری " كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " Bernama" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ۵ روزہ سيمينار كا اہتمام " انجمن خواہران اسلام" اور محققين كی بين الاقوامی كمیٹی نےباہمی تعاون سے كيا ہے اور اس سيمينار میں دنيا كے ۴۰ ممالك سے مسلمان علماء اور محققين شركت كریں گے۔ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ عائلی قوانين اور مسلمان عورت كی روز مرہ زندگی كی حقيقت ، عدالت كا قيام اور امتيازی سلوك كا خاتمہ اور حكومتوں پر لازم قرار دينا كہ وہ خواتين كےحقوق كا خيال ركھیں ۔ ياد رہے كہ یہ سيمينار اس سال ۱۳ فروری كو شروع ہو گا اور ۱۷ فروری تك جاری رہے گا۔
360578
نظرات بینندگان
captcha