بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ سائٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ، تحريك نفاد فقہ جعفریہ" كے سربراہ آقاسيد حامد علی شاہ موسوی" نے تحريك نفاذ فقہ جعفریہ كے اجلاس میں كہا ہے كہ ان علاقوں میں كہ جہاں پر پہلے دہشت گردی كی كاروائياں ہو چكی ہیں فوج بھيجی جائے۔ انھوں نے عزاداروں سے بھی درخواست كی كہ وہ دہشت گردی كے واقعات سے ہوشيار رہیں اور ذاكرين اور علماء سےخطاب كر كے كہا كہ وہ كسی كو تنقيد كا نشانہ بنانے كے بجائے مثبت انداز میں خطاب كریں۔
362824