آيسسكو نے اسرائيلی ٹی وی چينل كی طرف سے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين پر مذمت كی ہے

IQNA

13:22 - March 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1750555

آيسسكو نے اسرائيلی ٹی وی چينل كی طرف سے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين پر مذمت كی ہے

بين الاقوامی گروپ: آيسسكو نےاسرائيلی ٹی وی چينل كی طرف سےپيغمبر اسلام (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے پر اس كی شديد مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق (MAP) نے كہا ہے كہ آيسسكو ادارہ نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ اسرائيلی چينل كا یہ اقدام انتہائی شرمناك ہے اور اس سے نسل پرستی اور تعصب كو فروغ ملے گا اور اسرائيليوں كی مسلمانوں سے دشمنی كھل كر سامنے آ گئی ہے۔ آيسسكو نے عالمی اداروں سے كہا ہے كہ وہ اديان كےمقدسات كی توہين كرنے والوں كے خلاف اقدام كریں۔
370234
نظرات بینندگان
captcha