سنگاپور میں " اسلامی مالياتی خدمات كا مستقبل" كے موضوع پر چھٹے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

سنگاپور میں " اسلامی مالياتی خدمات كا مستقبل" كے موضوع پر چھٹے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:14 - April 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1764867
بين الاقوامی گروپ: اس سال ۷ مئی اور ۸مئی كو سنگاپور میں " اسلامی مالياتی خدمات" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " Bernama" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی مالياتی خدمات كے مستقبل كو تابناك بنانا ہے۔ اسلامی مالياتی ادارے نے گزشتہ روز اپنے بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ اس سيمينار میں امريكہ، برطانیہ، يورپی يونين، مشرق وسطی، شمالی افريقہ اور ايشيا كے اقتصادی امور كے ماہرين شركت كریں گے۔ اس سيمينار میں ملائيشيا كے اسلامی بينك كے منيجر، بحرين كے مركزی بينك كے منيجر، جنوبی كوريا كے مالياتی ادارے كے سربراہ، قطر كے مركزی بينك كے منيجر اور سعودی عرب كے مالياتی ادارے كے سربراہ تقارير كریں گے۔
388027
نظرات بینندگان
captcha