" مسجد الاقصی كی حمايت میں خواتين كا كردار" كے موضوع پر يمن میں ايك نشست كا انعقاد

IQNA

12:49 - May 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1775152

" مسجد الاقصی كی حمايت میں خواتين كا كردار" كے موضوع پر يمن میں ايك نشست كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز يمن كے دارالحكومت " صنعاء" میں "فلسطين اور مسجد الاقصی كی حمايت میں خواتين كا كردار" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے يمن كے خبررساں ادارے " سبأ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست كا اہتمام مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن كے شعبہ خواتين نے كيا تھا اور اس نشست میں امور فلسطين میں سرگرم ۴۰ خواتين نے شركت كی۔ اس سيمينار میں فلسطين كی سرگرم دو سياسی خواتين " رانيا باكودح" اور " آلاوالعمودی" نے مسئلہ فلسطين اور مسجد الاقصی كی حمايت میں خواتين كے كردار كے موضوع پر آرٹيكلز پيش كیے۔
401095

نظرات بینندگان
captcha