سنيگال میں " پيغمبر اسلام (ص) انسانيت كے لئے نمونہ" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

11:49 - May 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1776827

سنيگال میں " پيغمبر اسلام (ص) انسانيت كے لئے نمونہ" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز سنيگال كے دارالحكومت " ڈاكار" میں " پيغمبر اسلام (ص) انسانيت كے لئے نمونہ" كےموضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا۔ اس سيمينار كا اہتمام جوان مسلمانوں كی عالمی انجمن نے كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " الندوۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں افريقی ممالك كے ۴۰۰ مسلمان مبلغين اور محققين نے شركت كی۔ اس سيمينار میں علماء ، دانشوروں اور مسلمان مبلغين نے مندرجہ ذيل موضوعات پر تقارير كیں:
" جوانوں كو پيغمبراسلام(ص) كے اخلاق و كردار سے آشنا كرنے كی ضرورت "، بعثت سے پہلے پيغمبر اسلام (ص) كی شخصيت پر ايك نظر "،" پيغمبر اسلام (ص) كا عائلی اخلاق" اور "سنت نبوی (ص) پر عمل كرنے كی ضرورت"۔
402926
نظرات بینندگان
captcha