تركی میں " حضرت علی (ع) اور اہل بيت (ع) " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:29 - May 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1779447

تركی میں " حضرت علی (ع) اور اہل بيت (ع) " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: اس سال ۱۸ سے ۲۰ دسمبر تك تركی كے شہر ازمير میں " حضرت علی (ع) اور اہل بيت (ع)" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہو گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Yeni Asya" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كہ اس دو روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد حضرت علی (ع) كی شخصيت كا تعارف اور اسلام كو زندہ ركھنے میں اہل بيت (ع) كے كردار كا جائزہ لينا ہے۔ اس سيمينار كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے ركن" ولی گولر" نے كہا ہے كہ ہمیں حضرت علی (ع) اور اہل بيت (ع) كی زندگيوں كے تمام پہلوؤں كا مطالعہ كرنا چاہے۔ كيونكہ پيغمبر اسلام (ص) كے بعد جن شخصيات نے اسلام كی خدمت كی ہے ان میں سے ايك شخصيت حضرت علی (ع) كی ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہم مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ حضرت علی (ع) كی زندگی كو اپنے لئے نمونہ قرار دیں۔
406328

نظرات بینندگان
captcha