بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی دنيا اور يورپی ممالك كے علماء اور اسكالرز نے شركت كی۔ اس سيمينار میں يورپی ممالك میں مقيم مسلمانوں كے مسائل اور مشكلات كے موضوع پر سير حاصل بحث ہوئی۔ مراكش كی مسلم كونسل كے سربراہ "عبداللہ بوصوف" نے گزشتہ روز اس سيمينار كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مغربيوں كا خيال ہے كہ يورپ میں مسلمان صرف غير ملكی ہیں جو بہت جلد اپنے ملكوں كو واپس چلے جائیں گے جبكہ يورپی باشندوں كی بہت بڑی تعداد بھی مسلمان ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ آج جرمنی ،فرانس، برطانیہ، ہالينڈ،بيلجيئم، اسپين اور اٹلی میں اسلام وہاں كے سماج كا جزولا ينفك ہے۔
432363