مراكش میں " يورپ میں اسلام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

IQNA

13:40 - July 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1800860

مراكش میں " يورپ میں اسلام" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شہر "كاسا بلانكا'' میں "يورپ میں اسلام" كے موضوع پر منعقد ہونے والا بين الاقوامی سيمينار گزشتہ روز اختتام پذيرہو چكا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی دنيا اور يورپی ممالك كے علماء اور اسكالرز نے شركت كی۔ اس سيمينار میں يورپی ممالك میں مقيم مسلمانوں كے مسائل اور مشكلات كے موضوع پر سير حاصل بحث ہوئی۔ مراكش كی مسلم كونسل كے سربراہ "عبداللہ بوصوف" نے گزشتہ روز اس سيمينار كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مغربيوں كا خيال ہے كہ يورپ میں مسلمان صرف غير ملكی ہیں جو بہت جلد اپنے ملكوں كو واپس چلے جائیں گے جبكہ يورپی باشندوں كی بہت بڑی تعداد بھی مسلمان ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ آج جرمنی ،فرانس، برطانیہ، ہالينڈ،بيلجيئم، اسپين اور اٹلی میں اسلام وہاں كے سماج كا جزولا ينفك ہے۔
432363


نظرات بینندگان
captcha