بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز تہران میں منعقدہ ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز قرآن مجيد كے بين الاقوامی قاری رحيم خاكی كی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس كے بعد ليبيا ، شام اور عراق كے حفاظ اور قراء نے ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
ياد رہے كہ گزشتہ رات ان مقابلوں كی اختتامی تقريب بھی منعقد ہوئی جس میں ايرانی صدر " محمود احمدی نژاد" نے ان مقابلوں كے منتخب قراء اور حفاظ میں انعامات تقسيم كئے۔
438148