بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "iec-houston" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب كا اہتمام ہيوسٹن كا تعليمات اسلامی سنٹر كر رہا ہے۔ جشن كی اس تقريب كا آغاز نماز مغرب وعشاء كے بعد ہو گا اور امام زمانہ (عج) كی شان میں فارسی ،انگريزی اور اردو میں قصيدے پڑھے جائیں گے۔ جشن كی اس تقريب سے مولانا " مشرف حسينی" خطاب كریں گے اور ۱۵ شعبان كے اعمال كے بعد زيارت امام حسين (ع) اور زيارت آل ياسين بھی پڑھی جائیں گی۔
441491