آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی كے دفتر كی ويب سائٹ پہ اردو زبان كا اضافہ

IQNA

آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی كے دفتر كی ويب سائٹ پہ اردو زبان كا اضافہ

15:01 - August 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1811805
ثقافت و آرٹ گروپ: ۱۵ شعبان كو آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كے دفتر كی ويب سائٹ پہ اردو زبان كا اضافہ كر ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كے دفتر كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امام زمانہ (عج) كی ميلاد كے دن آيت اللہ مكارم شيرازی كے دفتر كی ويب سائٹ پہ شعبہ اردو اور انٹرنیٹ شاپنگ سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔ حوزہ علمیہ قم كے اردو زبان طلباء نے مذكورہ سائٹ كی اشد ضرورت سے آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كے دفتر كو آگاہ كيا تھا جس كے بعد آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے اس كے افتتاح كی منظور دے دی اور اردو زبان طلباء كی كوششوں سے اس سائٹ نے اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے۔
ياد رہے كہ پوری دنيا میں اردو بولنے والے افراد كی تعداد ۴۰ كروڑ سے زيادہ ہے اور اردو بولنے والے ممالك میں ہندوستان ،پاكستان، كشمير، شامل ہیں جبكہ بنگلاديش اور نيپال كے بعض علاقوں میں بھی اردو بولی جاتی ہے۔
445352
نظرات بینندگان
captcha