مكہ میں " قرآن كا سائنسی اعجاز اور میڈيكل حفاظتی تدابير" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مكہ میں " قرآن كا سائنسی اعجاز اور میڈيكل حفاظتی تدابير" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

20:43 - August 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1815714
بين الاقوامی گروپ: مكہ كے شہر"حراء" كے ہسپتال میں " میڈيكل حفاظتی تدابير میں قرآن اور سنت نبوی (ص) كا سائنسی اعجاز" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی اخبار " الرياض" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مكہ كے حراء ہسپتال كے شعبہ تعلقات عامہ كے سربراہ" حنان محمد قطان" نے اس بارے میں كہا كہ اس سيمينار میں میڈيكل حفاظتی تدابير میں قرآن كريم اور سنت نبوی (ص) كے سائنسی اعجاز كی وضاحت كرتے ہوئے قرآن كريم كی آيات اور نبی اكرم(ص) كی كچھ احاديث سے استفادہ كيا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ جلد، سانس اور اچھوتی بيماريوں كے اسپيشلسٹ ڈاكٹروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں موسم گرما میں زيادہ پھيلنے والی اچھوتی بيماريوں سے حفاظتی تدابير اور ان بيماريوں میں مبتلا ہونے سے متعلق ضروری ہدايات كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی۔ اس كے علاوہ اس سيمينار میں معاشرے كے مختلف افراد كو بيماريوں سے محفوظ ركھنے كے لئے معلومات بھی فراہم كی گئیں۔
449350

نظرات بینندگان
captcha