بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں كتابوں كی نمائش ،قدرتی آثار كے پوسٹرز كی نمائش، ايران كی اسلامی معماری اور تاريخی آثار كی نمائش لگائی جائے گی اور تھائی زبان میں ايرانی فلموں كو دكھايا جائے گا۔ یہ پروگرام پندرہ دن تك جاری رہے گا۔ تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "جلال تملہ" نے ٹی وی چينل "THAI PBS" كو انٹرويو كے دوران ان پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ تھائی لينڈ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوشش ہے كہ وہ فن اور ہنر كی زبان سے زيبائی، عقلانيت اور پاكيزگی كے پيغام كو تصوير اور فلم كی صورت میں مخاطبين تك پہنچائے۔ تھائی لينڈ كے پڑھے لكھے معاشرے كی اسلامی ايران كی تہذيب و تمدن سے آگاہی ان كے نئے تجربات میں بہت اہم كردار ادا كر سكتی ہے۔
452649