بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گيرٹ ويلڈرز نے ايك مرتبہ پھر حضرت محمد(ص) كی اہانت كرتے ہوئے اپنے خيال میں اسلام اور مسلمانوں كے چہرے كو مخدوش كرنے كی ناپاك كوشش كی ہے۔ ويلڈرز نے اپنے اہانت آميز بيانات كو جاری ركھتے ہوئے دعوی كيا ہے كہ اگر مسلمان ہالينڈ میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں نصف قرآن كريم سے ہاتھ دھونا ہوں گے كيونكہ اس میں وحشتناك مطالب پائے جاتے ہیں اور اگر پيغمبر اكرم(ص) زندہ ہوتے تو ان كے خلاف مقدمہ دائر كرتا!
انہوں نے مزيد كہا كہ سياسی پارٹی مسلمانوں كے ہالينڈ میں داخلے پر پابندی لگانے كی كوشش كر رہی ہے اور اس ملك میں اسلامی سكولوں اور مساجد كی تعمير كا جواز نہیں ہے۔
واضح رہے كہ ہالينڈ كی پارليمنٹ كے ركن اور دائیں بازو كا سياستدان 'گيرٹ ويلڈرز" دو سال تك اسرائيل میں رہا ہے اور وہ ہميشہ صہيونی حكومت كی تعريف كرتا رہتا ہے۔ وہ اسلام مخالف موقف ركھنے میں مشہور ہے اور اس نے كئی مرتبہ دعوی كيا ہے كہ قرآن كريم قانون كے مخالف ہے اور ہالينڈ كے مسلمان اس صورت میں اس ملك میں رہ سكتے ہیں جب (معاذاللہ) وہ آدھا قرآن پھاڑ ڈالیں ۔ اس نے اپنی گستاخاخہ زبان سے پيغمبر اكرم(ص) كو دہشتگرد قرار ديا ہے۔
457807