بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں مصر كی "المنشاوی" مسجد كے امام جماعت اور خطيب سامح محرز، طرابلس كے مفتی مالك شعار، لبنان كی اہل سنت كی اعلی عدالت كے سابق سربراہ ناصر الصالح، لبنان كی زكات كمیٹی كے انچارج محمد عيسی، طرابلس میں اوقاف اسلامی ادارے كے سربراہ حسام سباط، طرابلس مفتی كے دفتر انچارج ماجد درويش، علمائے الازہر كے ايك گروپ اور مختلف ثقافتی اور تربيتی انجمنوں كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
طرابلس كے مفتی نے اس پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران حاضرين كو خير مقدم كہتے ہوئے كہا كہ ہم میں سے ہر شخص پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ اتحاد و وحدت كے لئے كوشش كریں۔ اس افطار ڈنر میں موجود لبنانی شيعوں كے مرجع عاليقدر علامہ فضل اللہ نے بھی ماہ مبارك رمضان كی فضيلتوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان، انسان كے ارادہ كی تعمير كا مہينہ ہے؛ ايك ايسا ارادہ جس كے ذريعے اپنے معاشرے كے حالیہ اورآئندہ كے حالات كو درست كيا جا سكتا ہے۔
458514