حج كے عظيم فريضہ میں مسلمانوں كے اتحاد و وحدت كا بہترين محور قرآن كريم ہے: حجۃ الاسلام والمسلمين "مجيد مشكی"

IQNA

حج كے عظيم فريضہ میں مسلمانوں كے اتحاد و وحدت كا بہترين محور قرآن كريم ہے: حجۃ الاسلام والمسلمين "مجيد مشكی"

13:12 - September 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1822304
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی مركز تبليغ كے سربراہ نے اپنے اعتقادی اور دينی تشخص كے دفاع كے لئے اسلامی معاشروں كے ايك مشتركہ پلیٹ فارم كی ضرورت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حج كے عظيم الہی فريضہ میں دنيا كے مسلمانوں كے اتحاد و وحدت كا بہترين محور ومركز قرآن كريم ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حج تمتع جيسے سياسی اور عبادی فريضہ كو بطور كامل انجام دينے كے لئے دقيق اور منظم منصوبہ بندی كی ضرورت كسی پر پوشيدہ نہیں ہے۔ انہوں نے كہا كہ قرآن كريم كو تمام مسلمانوں كا محور ہونے كی حيثيت سے سبہی كے لئے ايك مستحكم مركز بنايا جا سكتا ہے تاكہ تمام مسلمان اسلام دشمن سازشوں كا مقابلے كرنے كے لئے اس مركز كے گرد جمع ہو جائیں۔ اسی امركو عملی جامہ پہنانے كی غرض سے ايام حج كے نزديك آنے پر خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حج كے ايام میں قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل ماہرين اور عہديداروں سے بحث و گفتگو كرنے كا سلسلہ شروع كيا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی مركز تبليغ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "مجيد مشكی" نے خبررساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كے دوران اس سوال "حج كے معنوی سفر میں مختلف ممالك سے قرآنی قافلوں كو بھيجنے كی كيا ضرورت ہے؟" كے جواب میں كہا ہے كہ قرآن كريم دنيا كے تمام مسلمانوں كے اتحاد كا مركز ہے اور ايام حج میں ہر ملك اپنے قرآنی تشخص كی نمائش كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جو ملك بھی حج كے ايام میں اپنے قرآنی گروپوں كو بھيجتا ہے اس كی یہ كوشش ہوتی ہے كہ قرآن كريم كو محور قرار دينے كے لئے اپنی ذمہ داری كا ثبوت دے۔ اسی طرح اسلامی ممالك میں الہی احكام كے نفاذ كے لئے ان سب ممالك كی كوشش ہے كہ حج كے اس بہترين موقع سے بھرپور استفادہ كریں اور اپنے قرآنی گروپوں اور قراء كو اس عظيم الہی فريضہ كی طرف روانہ كریں۔
جناب مشكی نے مزيد كہا كہ قرآن كريم كو محور اور مركز مانتے ہوئے مسلمان اس محور كے گرد جمع ہو كر اپنے اختلافات كو ختم كر سكتے ہیں۔ نيزاسلامی معاشروں كو چاہیے كہ وہ قرآن كريم كی اعلی و ارفع تعليمات كی بناء پر اپنے صفوں میں اتحاد و وحدت كی فضا كو مزيد مستحكم كریں اور مسلمانوں كے خلاف ہونے والے ثقافتی يلغار كے سامنے ايك سيسہ پلائی ہوئی ديوار بن جائیں۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اسلامی ممالك كے بڑے بڑے شہروں میں قرآن كريم كی اسلامی تعليمات كے فروغ كے لئے آيسسكو ياoic كو چاہیے كہ وہ قرآنی سرگرميوں اور محافل كو عام كرنے كے لئے ايك دوسرے سے سمجھوتہ كریں اور اس سلسلے میں اسلامی ممالك كے سربراہوں كے درميان تبادلہ خيال ہونا چاہیے تاكہ تمام اسلامی ممالك قرآنی ثقافت كے فروغ كے لئے ايك دوسرے كی سرگرميوں سے استفادہ كر سكیں۔
459265

نظرات بینندگان
captcha