بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے رفسنجان كے فجر قرآن و عتر انسٹیٹيوٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رفسنجان شہر كے محكمہ اوقاف كی جانب سے ثاراللہ امام بارگاہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام كے آغاز میں بين الاقوامی قاری "ملكی" نے تلاوت قرآن كريم سے محفل كو منور كيا ۔ اس كے بعد اس شہر كے محكمہ اوقاف كے ثقافتی امور كے انچارج حجۃ الاسلام " رمضانی" نے مختصر خطاب كيا ہے۔
اس كے علاوہ "مسجد الزہرا(س) اور مسجد موسی بن جعفر(ع) میں بھی قرآنی محافل منعقد ہوئیں جن میں بين الاقوامی قاری ملك شاہی، مصری قاری استاد بساتين اور منصورجمعہ نے بھی اپنی دلنشين آواز میں تلاوت قرآن كريم كر كے حاضرين كے دلوں كو نورانی كيا۔ ان نورانی محافل كے اختتام پر فاطمہ، حسن اور مجتبی نام كے افراد كو انعامات بھی ديئے گئے۔
461185