"اٹالين مطبوعات میں سيرہ نبوی" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

"اٹالين مطبوعات میں سيرہ نبوی" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:35 - September 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1824578
فكرونظر گروپ: مراكش كے شہر فاس كی سيدی محمد بن عبداللہ يونيورسٹی كے آداب و رسوم اور انسانی علوم كے كالج كا سنت، سيرت اور معجزہ كے مسائل كا تحقيقی گروپ" اٹالين مطبوعات میں سيرہ نبوی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے دارالحديث انسٹیٹيوٹ كے بين الاقوامی شعبے كے انفارميشن دفتر كے حوالے سے كہا ہے كہ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو ہو گی:
سيرت نبوی كے بارے میں اٹالين مستشرقين كے نوشتہ جات اور تحقيقات كی تاريخ، سيرہ نبوی كے مطالعہ میں اٹالين مستشرقين كی روش، اٹالين ادبيات میں سيرہ نبوی، اٹالين روش تعليم میں سيرہ نبوی، اٹالين ذرائع ابلاغ میں سيرہ نبوی، اٹالين انسائيكلوپیڈيا میں سيرہ نبوی، سيرت نبوی پر مشتمل كتابوں كے اٹلی زبان میں ترجمے، رسول خدا(ص) كے بارے میں لكھی جانے والی اٹلی زبان كی كتب كا تعارف، اٹالين مستشرقين كی سيرت نبوی كے احياء كے لئے سعی وكوشش وغيرہ۔
اس سيمينار میں آرٹيكلز اور مضامين بھيجنے كی آخری تاريخ ۲۰ جنوری ۲۰۱۰ء ہے۔ آرٹيكلز اور مضامين بھيجنے كا پتہ یہ ہے:
مراكش،فاس (شہر) علاقہ الادارسہ، پوسٹ كوڈ ۶۱۵۰ يا اس ٹيلی فون نمبر00212667612318 اور 00212535618253 فيكس نمبر پر رابطہ كر سكتے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ سيمينار ۱۳ سے۱۵ اپريل ۲۰۱۰ء تك مراكش میں منعقد ہو گا۔
462542
نظرات بینندگان
captcha