تيونس میں "عالم اسلام میں ٹيكنيكل انفارميشن كے حصول میں مشكلات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تيونس میں "عالم اسلام میں ٹيكنيكل انفارميشن كے حصول میں مشكلات" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:35 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829935
بين الاقوامی گروپ:تيونس كے شہر "قيروان" میں ۱۵ اكتوبر سے ۱۷ اكتوبر تك'' ڈيجیٹل اور ٹيكنيكل انفارميشن كےحصول میں مشكلات " كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "قدس پريس" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار آيسسكو كی كوششوں اور تيونس كی وزارت مواصلات ، وزارت ثقافت اور اسلامی ورثہ كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
موجودہ دور میں ٹيكنيكل معلومات كی اہميت، ٹيكنيكل انفارميشن اور تعلقات كے بارے میں ايك دوسرے كے تجربات سے استفادہ كرنا، اسلامی ممالك میں ٹيكنيكل معلومات كی وسعت كے لئے ملكی آرگنائزيشنز كو رغبت دلانا اور عالم اسلام میں ارتباط كو قائم كرنا اس سيمينار كے اہداف میں سے ہے۔
اس تين روزہ سيمينار میں سعودی عرب اردن، سوریہ، فلسطين، مصر، سوڈان، ليبيا، الجزائر، مراكش، نائيجريا، انڈونيشيا، لبنان اور عمان كے ٹيكنيكل انفارميشن كے ماہرين اور صاحب نظر افراد شركت كریں گے۔
469352

نظرات بینندگان
captcha