سری ليون كی مطبوعات میں "امام خمينی(رح) كی نگاہ میں روز قدس كی اہميت" كے موضوع پر مقالے كی اشاعت

IQNA

سری ليون كی مطبوعات میں "امام خمينی(رح) كی نگاہ میں روز قدس كی اہميت" كے موضوع پر مقالے كی اشاعت

12:33 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829946
فن وثقافت گروپ: سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كے اخبارات میں "امام خمينی(رح) كی نگاہ میں روز قدس كی اہميت" كے موضوع پر ايك مقالہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے یہ مقالہ علماء آئمہ جمعہ ، دينی، ثقافتی اور علمی مراكز میں تقسيم ہونے كے علاوہ اس ملك كے دی سينٹر، اسٹينڈرڈٹائمز اور نيوويژن نامی اخبارات میں بھی شائع ہوا ہے۔
دی سنیٹر روزنامہ میں یہ مقالہ دو حصوں میں شائع ہوا ہے كہ جس كے ديباچہ میں آيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی امام خمينی(رح) نے ماہ مبارك رمضان كے آخری جمعہ كو قدس كے عالمی دن كا نام ديا ہے اس مناسبت سے سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر نے ریڈيو پروگرام، مقالہ كی اشاعت، فلم، گول ميزكانفرنس جيسے كئی پروگرامز منعقد كیے ہیں۔
469247

نظرات بینندگان
captcha