بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونيورسٹی تاتارستان كے تعليمی اور علوم انسانی كالج، ماسكو كے اسلامی تمدن انسٹیٹيوٹ، تاتارستان كے صدارتی دفتر اور اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں كی يونين كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔ جس كی سرپرستی تاتارستان كے صدر "مينتيمر شايميف" كر رہے ہیں۔
آيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان تويجيری نے اسلام میں تعليمی اقدار كے موضوع پر تقرير كےساتھ اس سيمينار كا افتتاح كيا ہے۔
اس سيمينار میں آيسسكو كے سيكرٹری جنرل كی تاليف كردہ كتاب" فرہنگ اسلامی و آموزش زبان عربی" كہ جس كا روسی زبان میں ترجمہ ہو چكا ہے كو حاضرين كے درميان تقسيم كيا جائے گا۔
469776