ڈنمارك میں قدس كے بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

IQNA

ڈنمارك میں قدس كے بين الاقوامی سيمينار كا اختتام

13:05 - September 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1831436
بين الاقوامی گروپ: ڈنمارك كے دارالحكومت "كوپن ہيگن" میں ۲۶ ستمبركو'' ۲۰۰۹ء میں قدس، عرب دنيا كا ثقافتی دارالحكومت" كے موضوع پر ايك سيمينار كا آغاز ہوا تھا جو ۲۷ ستمبر كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بين الاقوامی سيمينار نے "ڈنمارك سے قدس كو سلام " كے نعرے كے ساتھ اپنا آغاز كيا ہے اور كوپن ہيگن واحد دارالحكومت ہے جس میں اس قسم كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔
ڈنمارك كے ثقافتی مركز كی كوششوں اور اس ملك كی وزارت خارجہ اور قدس كے بعض ثقافتی اور آرٹ انسٹیٹيوٹز كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں فلسطين كے ۴۰ ماہرين آرٹ اور ثقافتی شخصيات، ڈنمارك كی بعض سياسی وثقافتی شخصيات و ماہرين آرٹ اور اس ملك میں موجود اسلامی اور عربی ممالك كے سفيروں نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار میں فلسطين كے مفتی اعظم "شيخ محمد حسين" نے ڈنمارك كے بعض عيسائی پادريوں سے ملاقات كے دوران مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو اور باہمی تعاون كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
470740

نظرات بینندگان
captcha