بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے قرآن و حديث كے پندرہویں بين الاقوامی اولمپك كومنعقد كرنے والی كمیٹی كی رپورٹ كے مطابق ۱۱ اكتوبر تك ۸۰۰ سے زائد طلباء نےاس اولمپك میں شركت كرنے كے لئے اپنے نام لكھوائے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق طلباء كی بہت زيادہ تعداد نے اپنے مربوط مدارس میں موجود قرآن سنٹرز میں نام لكھوائے ہیں جو ابھی تك اس كمیٹی كے پاس نہیں پہنچے ہیں۔
ياد رہے كہ انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے قرآن و حديث كا پندرہویں بين الاقوامی اولمپك ۲۴ شعبوں میں ۲۰ اكتوبر كو منعقد ہو رہا ہے جس میں سينكڑوں غير ايرانی طلباء شركت كر رہے ہیں۔
478340