بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iStock Analyst" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے اسلامی انشورنس آرگنائزيشن البركت، اسلامی بينك، حلال صنعت كی توسيع آرگنائزيشن، لاہور اور پنجاب يونيورسٹيز كے توسط سے منعقد ہونے والے سيمينار كا مقصد پاكستان اور ديگر ممالك میں اسلامی بينك كاری كی ترقی اور توسيع كی غرض سے اسلامی بينك كاری اور مالی نظام میں سرمایہ كاری كرنے كے لیے بين الاقوامی سرمایہ كاروں كو جذب كرنا ہے۔
اس سيمينار میں دنيا كے ۲۸ ممالك منجملہ ملائيشيا، بحرين، برطانیہ، سعودی عرب، سویڈن، انڈونيشيا، بنگلہ ديش، كرغستان، امريكہ، جنوبی آفريقہ اور سوئٹزر لينڈ كے ۲۵۰۰ سے زائد نمائندے شركت كریں گے۔
480669