پاكستان میں اسلامی بينك كاری كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار اور نمائش كا انعقاد

IQNA

15:10 - October 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1839140

پاكستان میں اسلامی بينك كاری كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار اور نمائش كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد كے بين الاقوامی سيمينار مركز میں ۲ سے ۴ نومبر كو اسلامی بينك كاری كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار اور نمائش منعقد ہو رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iStock Analyst" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے اسلامی انشورنس آرگنائزيشن البركت، اسلامی بينك، حلال صنعت كی توسيع آرگنائزيشن، لاہور اور پنجاب يونيورسٹيز كے توسط سے منعقد ہونے والے سيمينار كا مقصد پاكستان اور ديگر ممالك میں اسلامی بينك كاری كی ترقی اور توسيع كی غرض سے اسلامی بينك كاری اور مالی نظام میں سرمایہ كاری كرنے كے لیے بين الاقوامی سرمایہ كاروں كو جذب كرنا ہے۔
اس سيمينار میں دنيا كے ۲۸ ممالك منجملہ ملائيشيا، بحرين، برطانیہ، سعودی عرب، سویڈن، انڈونيشيا، بنگلہ ديش، كرغستان، امريكہ، جنوبی آفريقہ اور سوئٹزر لينڈ كے ۲۵۰۰ سے زائد نمائندے شركت كریں گے۔
480669
نظرات بینندگان
captcha