برطانیہ كے اسلامی مركز میں "تقريب مذاہب اسلامی" كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

IQNA

برطانیہ كے اسلامی مركز میں "تقريب مذاہب اسلامی" كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

13:37 - October 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1841376
بين الاقوامی گروپ: لندن كے اسلامی مركز میں ۲۴ اكتوبر كو "تقريب مذاہب اسلامی" كے تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IC-EL" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں جرمنی، ايران، برطانیہ، لبنان، سعودی عرب، عراق، مصر، مراكش اور تيونس كے بعض مسلمان دانشور اور شخصيات نےشركت كی ہے۔
اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں تقريب مذاہب اسلامی كی ورلڈ اسمبلی كےسيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری كا پيغام پڑھ كر سنايا گيا اور اس كے بعد عراق كی شيعہ وسنی اوقاف آرگنائزيشن كے سربراہوں، برلن كے اسلامی ثقافتی ورثے كے مركز كے انچارج، مصر كی وحدت اسلامی كونسل كے سربراہ، لندن كی عالمی اسلامی كونسل كے سربراہ، سعودی عرب كے ايك استاد، تيونس كی اسلامی تحريك كے سيكرٹری جنرل، برطانیہ میں آيت اللہ سيستانی كے نمائندے، برطانیہ كے اسلامی مركز كے سربراہ اور كئی ديگر دانشوروں نے مختلف موضوعات پر تقارير كی ہیں۔
482901

نظرات بینندگان
captcha