سعودی عرب میں ''اسلامی بينك كاری، مواقع اور چيلنجز" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:43 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1841988

سعودی عرب میں ''اسلامی بينك كاری، مواقع اور چيلنجز" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے تجارتی اور صنعتی مركز كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت رياض میں يكم نومبر كو "اسلامی بينك كاری كو درپيش چيلنجز اور مواقع كا جائزہ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے تجارتی اور صنعتی مركز كی كونسل كےركن "خالد المقيرن" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس ايك روزہ بين الاقوامی سيمينار میں عربی اور اسلامی ممالك كے بعض ماہرين معيشت اور سرمایہ كار شركت كر رہے ہیں جو اسلامی بينك كاری كو درپيش چيلنجز اور مواقع كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں اسلامی سرمایہ كاری كے استحكام اور توسيع اور اسلامی شريعت كے مطابق اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں كی سرگرمياں وغيرہ كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
483552

نظرات بینندگان
captcha