كويت كی اسلامی اور عيسائی روابط كونسل كی نشست كا اہتمام

IQNA

13:43 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846266

كويت كی اسلامی اور عيسائی روابط كونسل كی نشست كا اہتمام

بين الاقوامی گروپ: كويت كی اسلامی اور عيسائی روابط كونسل ۱۱ نومبر كو "فكری شدت پسندی كے بارے میں دين كا نظریہ اور تہذيبوں كے درميان صلح ودوستی سے زندگی گزارنے كے خلاف اس كے چيلنج" كے موضوع پر ايك نشست منعقد كر رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويت كی اسلامی اور عيسائی روابط كونسل كے تعلقات عامہ كے دفتر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست ۱۱ نومبر كو كويت كے علاقہ "الجابریۃ" سے مراجع عظام كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد محمد باقر المہری" كے دفتر میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس نشست میں اديان كے حقائق چھپانے كے بارے میں دين كی نظر، دينی اور فكری شدت پسندی اور تہذيبوں كے درميان صلح و دوستی كے خاتمہ كے لیے شدت پسند كی تاثير جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
489157
نظرات بینندگان
captcha