"فلسفہ اسلامی اور موجودہ دنيا كے چيلنجز" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

11:27 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846698

"فلسفہ اسلامی اور موجودہ دنيا كے چيلنجز" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۱۰ نومبر كو "فلسفہ اسلامی اور موجودہ دنيا كے چيلنجز" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا كے ۱۲ ممالك كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير مہدی مصطفوی كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں نائيجيريا، ہندوستان، جاپان، انڈونيشيا، تاجيكستان، قزاقستان، بنگلہ ديش، امريكہ، تركی، لبنان، پاكستان اور جرمنی كی ۴۰ علمی شخصيات بحث وگفتگو كریں گی۔
تہران اور ہمدان میں ايران كے حكمت و فلسفہ تحقيقی انسٹیٹيوٹ كی جانب سے منعقد ہونے والے یہ سيمينار چار دن تك جاری رہے گا اس سيمينار كی افتتاحی تقريب ۱۰ نومبر كو تہران كے سيمرغ ہوٹل كے ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔
489568
نظرات بینندگان
captcha