بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير مہدی مصطفوی كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں نائيجيريا، ہندوستان، جاپان، انڈونيشيا، تاجيكستان، قزاقستان، بنگلہ ديش، امريكہ، تركی، لبنان، پاكستان اور جرمنی كی ۴۰ علمی شخصيات بحث وگفتگو كریں گی۔
تہران اور ہمدان میں ايران كے حكمت و فلسفہ تحقيقی انسٹیٹيوٹ كی جانب سے منعقد ہونے والے یہ سيمينار چار دن تك جاری رہے گا اس سيمينار كی افتتاحی تقريب ۱۰ نومبر كو تہران كے سيمرغ ہوٹل كے ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔
489568