مراكش میں "فاس اور ويانا میں اسلامی تعليمات اور فلسفہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مراكش میں "فاس اور ويانا میں اسلامی تعليمات اور فلسفہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

16:55 - November 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1848174
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شہر فاس كے ادبيات وہيومينیٹز "دارالمھراز" كالج میں ۱۳ اور ۱۴ نومبر كو "فاس اور ويانا میں اسلامی تعليمات اور فلسفہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "map.ma" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار "محمد بن عبداللہ فاس" يونيورسٹی اور ويانا يونيورسٹی كی جانب سے منعقد ہو رہا ہے جس كا مقصد مغرب اور مشرق میں اسلامی تعليمات كا جائزہ لينا ہے۔
اس سيمينار كا مقصد ہيومن رائٹس جيسی عالمی اقدار كا استحكام اور اسلام كے احكام كی حفاظت كرنا ہے۔
اس سيمينار كے شركاء "مذہبی تعليم و تربيت"، "اسلام، جديت اور تعليم كا فن"، "اعتقاد اور ثقافتی اتحاد" اور " دنيا میں اسلام كے احكام تبديل ہو رہے ہیں" جيسے موضوعات پر تقرير كریں گے۔
490892

نظرات بینندگان
captcha