كويت میں "حفظ قرآن كريم كے لیے جديد ٹيكنالوجی" كے موضوع پر بين الاقوامی اجلاس كا انعقاد

IQNA

17:33 - November 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1848925

كويت میں "حفظ قرآن كريم كے لیے جديد ٹيكنالوجی" كے موضوع پر بين الاقوامی اجلاس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: كويت میں ۱۶ سے ۲۰ نومبر تك حفظ قرآن كريم میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كے موضوع پر بين الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے آيسسكو كی كوششوں اور كويت كی اسلامی خيراتی عالمی كونسل كے تعاون سے یہ بين الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اردن، كويت، بحرين، سعودی عرب، تيونس، سوڈان، سوریہ، عمان، قطر، ليبيا، مصر، مراكش اور يمن كے ۲۱ ماہرين اس پانچ روزہ اجلاس میں شركت كر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے ميدان میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ، حفظ قرآئت قرآن كريم كے ميدان میں تعليمی موضوعات تو وسعت دينے كے بارے میں تجاويز اور قرآنی اساتذہ كے لیے جديد تعليمی كورسز كی تدوين جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
492365

نظرات بینندگان
captcha