بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امان میں فرانس كے سفارت خانے اور اس ملك كے سياسی تحقيقاتی سنٹر كے تعاون سے ۱۶ نومبر كو منعقد ہونے والا سيمينار اپنے اختتام كو پہنچا ہے جس میں اردن، فرانس، فنلينڈ، مصر، الجزائر اور امريكہ جيسے مختلف ممالك كے ۱۸ ماہرين نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی اور عربی معاشروں میں خواتين كے حقوق وصنعت اور ازدواج ورثہ، شہری حقوق اور سزا جيسے خواتين سے مربوط قانونی مسائل كا جائزہ ليا گيا ہے۔
امان میں فرانسيسی سفر نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كے شركاء نے "اسلامی اور عربی معاشروں میں خوتين كے حقوق" كے موضوع پر اپنی تحقيقات اور مقالے پيش كیے ہیں۔
495033