امان میں "بين الاقوامی انسانی قانون اور اسلامی شريعت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

13:57 - November 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1851332

امان میں "بين الاقوامی انسانی قانون اور اسلامی شريعت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

فن و ثقافت گروپ: اردن كی اسلامی علوم كی يونيورسٹی اور بين الاقوامی كمیٹی ریڈكراس كے تعاون سے اس ملك كے دارالحكومت امان میں ۱۷ نومبر كو "بين الاقوامی انسانی قانون اور اسلامی شريعت" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں اردن كی اسلامی يونيورسٹی كے شريعت اور قانون كالج كے پرنسپل، بين الاقوامی كمیٹی ریڈ كراس كے بعض اراكين اور بعض اردنی علماء دانشوروں اور طلباء نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے شركاء نے اسلامی سرزمينوں میں غيرمسلموں كے امن وامان اور زندگی كے تمام پہلووں میں لوگوں كے درميان عدل وانصاف كا قيام جيسے انسانوں كے حقوق كے بارے میں اسلام كے موقف كا جائزہ ليا گيا ہے۔
علوم اسلامی يونيورسٹی كے شريعت اور قانون كالج كے پرنسپل نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ عقيدہ اور عبادت میں آزادی تمام انسان كا حق ہے اور اسلام مذہبی مقدس مقامات پر كسی قسم كے تجاوز كو حرام قرار ديتا ہے اور قرآنی آيات اور احاديث نبوی بھی اس مسئلے كی تائيد كرتی ہیں۔
495042

نظرات بینندگان
captcha