كوسوو میں عالم اسلام كی غير سركاری آرگنائزيشنز كی يونين كونسل كی نشست كا انعقاد

IQNA

13:57 - November 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1851333

كوسوو میں عالم اسلام كی غير سركاری آرگنائزيشنز كی يونين كونسل كی نشست كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: كوسوو كے دارالحكومت "پرشٹينا" میں ۲۱ اور ۲۲ نومبر كو "عالم اسلام كی غير سركاری آرگنائزيشنز كی يونين" (IDSB) كے اراكين كونسل كی آٹھویں نشست منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كی غير سركاری آرگنائزيشن كی يونين كونسل كے ۲۰ اراكين پوری دنيا كے غيرسركاری اداروں كے ۵۰ اراكين كے ہمراہ اس نشست میں كرتے ہوئے اس يونين كے ركن ممالك كے درميان تعاون كو فروغ دينے كے طريقوں كا جائزہ لیں گے۔
"IDSB" يونين كے سيكرٹری جنرل "نجمی صادق اوغلو" نے اس نشست كے انعقاد كے بارے میں كہا ہے كہ اگرچہ اس يونين كی تاسيس كو چارسال ہوئے ہیں ليكن اس نے بين الاقوامی سطح پربہت كاميابياں حاصل كی ہیں۔ اس دور میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں كو پہلے سے زيادہ ايك دوسرے سےتعاون اور اتحاد و وحدت كی ضرورت ہے اور يونين كے آٹھویں اجلاس كے انعقاد سے ركن ممالك كے غيرسركاری اداروں كے درميان تعاون كو فروغ ملے گا۔
495509

نظرات بینندگان
captcha