بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر "الدمام" كی تيل يونيورسٹی كے سرمایہ كاری اور بينك كاری تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والی تعليمی وركشاپ میں عربی ممالك كے اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں كے سربراہوں اور اسلامی معيشت كے بعض اساتذہ نے شركت كی ہے۔
"الدمام" شہر كی تيل يونيورسٹی كے تحقيقاتی امور كے مشر "سہل عبدالجواد" نے اس تعليمی وركشاپ كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے شہر "الدمام" كی تيل يونيورسٹی، اسلامی سرمایہ كاری اور بينك كاری كی ترقی اور توسيع كو بہت زيادہ اہميت ديتی ہے اور اسی وجہ سے اس نے ايك خصوصی سنٹر كا افتتاح كيا ہے۔
495521