بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے ۵ سے ۷ دسمبر كو منعقد ہوں گے اور ان مقابلوں میں نماياں پوزيش حاصل كرنے والوں كو ۱۷نومبر كوانعامات ديئے جائیں گے۔
شارجہ كے قرآن وسنت حكومتی انسٹیٹيوٹ كے انچارج "حمد مطہر تريم" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لیے نام نويسی كا آغاز ۱۷ نومبر كو ہوا ہے اور اماراتی خواتين كی نام نويسی كے لیے ۲۶ نومبر تك كی مہلت ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ خواتين كے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد حفظ قرآن كريم كے مقابلے میں حصہ لينے كے لیے انہیں موقع فراہم كرنا ہے۔
495253