بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "etaiwannews" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ چك كی سينٹ كے ترجمان پیٹركوسٹكا نے اس بارے میں كہا ہے كہ جمہوریہ چك كی سينٹ كے ذرائع ابلاغ كميشن كے ركن جان اوبرفالزر" كی دعوت پر طے یہ پايا تھا كہ "گيرٹ وايلڈرز" "يورپ میں اسلام كے فروغ" كے موضوع پر تقرير كرنے اور "فتنہ" نامی فلم كو ريليز كرنے كے لیے جمہوریہ چك كا سفر كرے جس كی مختلف گروپوں نے شديد مخالفت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سينٹ كے میڈيا كميشن نے جمعہ كے دن ايك خصوصی اجلاس میں بحث و گفتگو كے دوران آخر كار اس اسلام مخالف فلم كو ريليز كرنے اور ہالينڈ كی پارليمنٹ كے شدت پسند ركن كی تقرير كی مخالفت كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
اسی طرح سوشل ڈيموكریٹك كی بائیں بازو كی جماعتوں نے سنیٹر جان اوبرفالزر كے اس اقدام كو اس ملك كے آئين كے مخالف قرار ديا ہے۔
496467