بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی الازہر يونيورسٹی كے شناخت آبادی كے مطالعاتی سنٹر كے سربراہ "جمال سرور" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ بچوں كے حقوق كی حمايت كے بارے میں بين الاقوامی كنوينشنز اور اسلامی شريعت كے احكام كے درميان كوئی ٹكراؤ نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تعليمات میں بچوں كے حقوق كی حمايت، ان كی تعليم و تربيت، گھروالوں كے ذريعے بچوں كی سرپرستی عقيدہ كی آزادی میں بچوں كا حق اور معاشرے میں تفكر كے اظہار كے لیے حق آزادی كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔ اس سيمينار میں بچوح كے حقوق سے مربوط قوانين كی اصلاح كے بارے میں مصر، تيونس، پاكستان اور قطر كے تجربات كا جائزہ ليا گيا ہے۔ اس بين الاقوامی سيمينار میں مصری صدر كی زوجہ "سوزان مبارك" OIC كے سيكرٹری جنرل "احسان اوغلو" اور بچوں كے حقوق سے مربوط اداروں اور آرگنائزيشنز كے بعض نمائندوں نے شركت كی ہے۔
498400