مصر میں "شريعت اسلام اور بچوں كے حقوق" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

IQNA

13:36 - November 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1854093

مصر میں "شريعت اسلام اور بچوں كے حقوق" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: الازہر يونيورسٹی كی كوششوں اور "يونيسف" كے تعاون سے ۲۳ نومبر كو قاہرہ میں اسلامی شريعت اور بچوں كے حقوق كا جائزہ لينے كے لیے ايك بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی الازہر يونيورسٹی كے شناخت آبادی كے مطالعاتی سنٹر كے سربراہ "جمال سرور" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ بچوں كے حقوق كی حمايت كے بارے میں بين الاقوامی كنوينشنز اور اسلامی شريعت كے احكام كے درميان كوئی ٹكراؤ نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تعليمات میں بچوں كے حقوق كی حمايت، ان كی تعليم و تربيت، گھروالوں كے ذريعے بچوں كی سرپرستی عقيدہ كی آزادی میں بچوں كا حق اور معاشرے میں تفكر كے اظہار كے لیے حق آزادی كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔ اس سيمينار میں بچوح كے حقوق سے مربوط قوانين كی اصلاح كے بارے میں مصر، تيونس، پاكستان اور قطر كے تجربات كا جائزہ ليا گيا ہے۔ اس بين الاقوامی سيمينار میں مصری صدر كی زوجہ "سوزان مبارك" OIC كے سيكرٹری جنرل "احسان اوغلو" اور بچوں كے حقوق سے مربوط اداروں اور آرگنائزيشنز كے بعض نمائندوں نے شركت كی ہے۔
498400

نظرات بینندگان
captcha