"عالم اسلام میں اطلاعات ومعلومات، راہ حل اور نظريات" كے موضوع پر خصوصی گول ميزكانفرنس كا انعقاد

IQNA

"عالم اسلام میں اطلاعات ومعلومات، راہ حل اور نظريات" كے موضوع پر خصوصی گول ميزكانفرنس كا انعقاد

13:18 - November 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1854390
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں ۲۳ نومبر كو رات ۹ بجے سے ۱۱ بجے تك "عالم اسلام میں اطلاعات و معلومات، راہ حل اور نظريات" كے موضوع پر ايك خصوصی گول ميزكانفرنس منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس گول ميزكانفرنس میں ايران، ہندوستان، پاكستان، افغانستان اور افريقی ممالك كے ذرائع ابلاغ كے مسلمان ماہرين اور متفكرين نے شركت كی ہے۔
اس گول ميزكانفرنس كے آغاز میں ايران كے ذرائع ابلاغ كے ماہرين اور اس سيمينار كے سربراہ نے روابط اور تعلقات كے حوالے سے اطلاعات اور معلومات كی اہميت كے بارے میں كہا ہے كہ مسلمانوں كو عالم اسلام میں موجود میڈيا كی مشكلات كو خود حل كرنا چاہیے اور اسلامی وعلاقائی ممالك كی مشكلات كو الگ الگ كر كے پيش كرنے سے پرہيز كرنا چاہیے۔
نائيجيريا كے نامہ نگار نے كہا ہے كہ اسلامی میڈيا كو مغربی میڈيا سے وابستہ ہونے سے اجتناب كرنا چاہیے اور انہیں ايك قومی اور علاقائی میڈيا كے قيام كے لیے زيادہ سے زيادہ توجہ دينی چاہیے۔
كابل كے اسٹریٹجك مطالعاتی سنٹر كے سربراہ نے كہا ہے كہ مغرب بالكل ہمارے مخالف عمل كرتا ہے اور اپنے مفادات كی خاطر اپنے ممالك كے درميان اسٹریٹجك اتحاد ايجاد كرتا ہے لہذا ہمیں بھی اپنے مفادات كی حفاظت كی خاطر اسلامی مذاہب كے درميان اتحاد و وحدت پر خصوصی توجہ دينی چاہیے۔ ايران كے میڈيا سے مربوط ايك شخصيت نے اس نشستت میں اسلامی ممالك كے ذرائع ابلاغ كے درميان تبادلہ خيال اور زيادہ سے زيادہ تعاون كو فروغ دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
اس كانفرنس كے اختتام پر سيمينار كے سربراہ نے كہا ہے كہ ذرائع ابلاغ كے مسلمان مخاطبين بالخصوص جوانوں كو اسلامی ذرائع ابلاغ كی طرف جذب كرنے كے لیے ہمیں بھرپور كوشش كرنی چاہیے۔
498705

نظرات بینندگان
captcha