بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ثقافتی امور تعليمی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد جواد زارعان"نے ۲۵ نومبر كو اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كونسل مقصد قرآنی مہارت اور علمی ماحول كے درميان ہماہنگی ايجاد كرنا اور قرآنی امور كی توسيع كرنا ہے۔
انہوں نے پوری دنيا میں المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی سے وابستہ مراكز میں دارالثقلين كے افتتاح كے بارے میں كہا ہے كہ دوسرے ممالك میں بعض پابنديوں كے باوجود تمام مراكز میں دارالثقلين كے افتتاح كرنے كی كوششیں كی جا رہی ہیں جن كی بنا پر پوری دنيا میں قرآنی امور كی توسيع كا بہترين موقع حاصل ہو گا۔
حجۃ الاسلام زارعان نے قرآنی خبروں كے نامہ نگاروں كو حاملان نور قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت اسلامی انقلاب كی بركات كی وجہ سے ملك میں بہت زيادہ قرآنی پروگرام انجام ديئے جا رہے ہیں اور ہم وحی الہی كے سمندر میں ہیں بالخصوص ہم قرآنی اخبار كے ميدان میں اس بات كے گواہ ہیں۔
500373