المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے ساتھ ساتھ نمائش كا انعقاد

IQNA

13:48 - November 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1854987

المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے ساتھ ساتھ نمائش كا انعقاد

قرآنی سرگرمياں گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے ساتھ ساتھ اس يونيورسٹی كے قرآن و حديث كے بارے میں نماياں كارناموں كی نمائش لگائی گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كے ۳۰ سے زائد اسٹال پر قرآن وحديث كے موضوع پر مربوط مقالے، تھيسز اور ديگر علمی اور تحقيقی كارناموں كو ركھا گيا ہے۔
اسی طرح مدرسہ عالی حجتیہ، المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے خاندانی امور كے سنٹر، مدرسہ عالی امام خمينی(رح) وغيرہ كے اسٹال بھی موجود ہیں اور اس علاوہ ايكنا، تبيان انسٹیٹيوٹ، ریڈيو معارف، اسراء انسٹیٹيوٹ، غير ملكی زبانوں میں ترجمہ قرآن كے سنٹر طالبات كے مدرسہ، المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی شعبہ افغانستان اور ايرانی قرآنی سرگرميوں كی ترويج اور توسيع كے مركز كے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
501284

نظرات بینندگان
captcha