المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے آخری مرحلے كا آغاز

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے آخری مرحلے كا آغاز

12:44 - November 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1855446
قرآنی سرگرمياں گروپ: اہل البيت(ع) ثقافتی سنٹر میں ۲۹ نومبر كو المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك كے آخری مرحلے كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين علی رضا اعرافی اور ايران كی قرآنی سرگرميوں كی ترويج، توسيع اور ہماہنگی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام حميد محمد كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اس يونيورسٹی كے ثقافتی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين محمد جواز زارعان نے تقرير كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك میں ۳۵۰۰ سے زائد طلباء ان كےگھروالوں اور المصطفی يونيورسٹی كے اساتذہ نے شركت كی تھی جن میں سے ۱۳۰ افراد آخری مرحلے میں پہنچے ہیں اور یہ آخری مرحلہ تين دن تك جاری رہے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قسم كی قرآنی سرگرمياں، اسلام، دينی مدارس اور عالم اسلام كے لیے باعث افتخار ہیں۔
ياد رہے كہ اس پروگرام میں حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی اور حجۃ الاسلام جناب حميد محمدی بھی خطاب كریں گے۔
501553
نظرات بینندگان
captcha