بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كے '' الخور" ورزشی كلب كی دينی اور ثقافتی كمیٹی نے اس ماہ مبارك رمضان میں علوم قرآن وحديث ، اصول فقہ اور اسلامی عقائد كے مختلف موضوعات پر ۳۰ سوال پيش كیے تھے اور قطر كے بہت سے شہريوں نے اس مقابلے میں شركت كی تھی۔
الخور ورزشی كلب كی ثقافتی اور دينی كمیٹی كے انچارج غانم المہندی نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قطری شہريوں كی قرآنی اور دينی معلومات میں اضافہ اور ماہ مبارك رمضان میں جوانوں كے فرصت كے ايام كو پُر كرنا تھا۔
505735