بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آستان قدس رضوی كی اسلامی تحقيقاتی فاؤنڈيشن، عالم اسلام كے عظيم قرآنی انسائيكلوپیڈيا كی پندرہویں جلد كو تحرير كر رہی ہے۔
آستان قدس رضوی كے سرپرست كے نائب حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد احمد علوی" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ طبسی كی جانب سے آستان قدس رضوی كے آئندہ بيس سال كے پروگراموں میں اس آستان قدس كی سرگرميوں ثقافتی، تعليمی اور تحقيقی بالخصوص قرآنی علوم كی سرگرمياں سرفہرست ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تحقيقی منصوبے میں قرآن كريم كی تمام ڈكشنريوں اور تمام مذاہب اسلامی اور ہر دور كی تفاسير پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔ عالم اسلام میں اس كتاب كی مشابہ كوئی كتاب نہیں ہے۔
505427