بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "روئٹزرالعربیہ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مظاہرين نے ۲۹ نومبر كو ہونے والے ريفرنڈم كےنتائج پر شديد اعتراض كيا ہے۔
مظاہرين نے بينر اٹھا ركھے تھے جن پر "ہم مسلمان ہٹلر نہیں ہیں" اور "سوئٹزرلينڈ كے معاشرے میں اسلامی احكام كی تطبيق كا یہ معنی نہیں كہ ہم مسلمان شدت پسند ہیں" جيسے نعرے لكھے ہوئے تھے۔
مسلمانوں نے اس اجتماع میں اس بات پر زور ديا ہے كہ اسلام صلح و بھائی چارے كا دين ہے جو مختلف تہذيبوں اور اديان كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كے احترام كی دعوت ديتا ہے۔
507989